مینارپاکستان جلسے میں نوازشریف آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے_
byAll News Here-
0
مینارپاکستان جلسے میں نوازشریف آئندہ کے لائحہ عمل کا
اعلان کریں گے
نوازشریف ترقی کے سفر کو دوبارہ شروع کریں گے، تب کاروبار اور سرمایہ کاری عروج پر تھی، مہنگائی 3.5فیصد کی کم ترین سطح پر تھی، 2018 میں جھرلو الیکشن سے قوم کے ساتھ سنگین مذاق کیا گیا، سابق وزیراعظم محمد شہباشریف
مینارپاکستان جلسے میں نوازشریف آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مینارپاکستان جلسے میں نوازشریف آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، نوازشریف ترقی کے سفر کو دوبارہ شروع کریں گے، تب کاروبار اور سرمایہ کاری عروج پر تھی۔ انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا سفر وہاں سے شروع کریں گے جہاں رُکا ہوا ہے، 2018میں
جو کچھ ہوا وہ قوم کے ساتھ سنگین مذاق تھا، 2018میں جھرلو الیکشن ہوئے نوازشریف کا
مینڈیٹ چھینا گیا،یہ نوازشریف کو اقتدار سے محروم نہیں رکھا گیاتھا بلکہ کروڑوں عوام کو خوشحالی سے دور رکھا گیا۔ نوازشریف واپس آکر وطن کی ترقی کے سفر کو دوبارہ شروع کریں گے، نوازشریف کے دور میں کاروبار اور سرمایہ کاری عروج پر تھی، مہنگائی3.5فیصد کی کم ترین سطح پر تھی، نوازشریف کے دور میں پاکستان میں سی پیک کی مد میں 30ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی، بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کی گئی تھی۔ مینار پاکستان جلسے میں نوازشریف آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے، نوازشریف کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا۔
مزید برآں لاہور میں نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے ن لیگ لائرزفورم کا اجلاس ہوا، مریم نواز نے ویڈیو لنک پر خطاب میں کہا کہ نوازشریف کے استقبال میں ہر طبقے کے لوگ شامل ہوں گے، پاکستان کے وکلاء نوازشریف کے فرنٹ لائن کے سپاہی ہیں،
وکلاء برادری نے ہر
موقع پر نوازشریف کا ساتھ دیا، عدالتی پیشیاں ہوں یا جیل کی قید ہر جگہ وکلاء
نوازشریف کے ساتھ کھڑے رہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جمہوریت پسند وکلاء برادری نے ہمیشہ نوازشریف کو سپورٹ کیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نوازشریف کے تاریخی استقبال کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں، 21اکتوبر کو پاکستان کے مستقل کا فیصلہ ہوگا، جمہوریت کی بحالی اور سویلین کی بالادستی کیلئے وکلاء کی جدوجہد اہمیت کی حامل ہے، نوازشریف کے استقبال کیلئے وکلاء برادری فرنٹ لائن پر ہوگی۔