ہم آپکو ایک افسوس ناک خبر سے آگاہ کرتے چلیں کہ
خاتون کی حالت تشویشناک ہو گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل،ڈاکٹرز نے 48 گھنٹے انتہائی اہم قرار دئیے
تیسری بیٹی کی پیدائش پرخاتون نے اسپتال کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا ..
لاہور کے جنرل اسپتال میں خاتون نے سرجیکل ایمرجنسی کی بلڈنگ سے چھلانگ لگا دی، مریضہ کی حالت تشویشناک ہے جسے
وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق قصور میں خاتون نے تیسری بیٹی کو جنم دیا۔طبیعت خراب ہونے پر اسے لاہور کے جنرل
اسپتال لایا گیا تھا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضہ سدرہ افضال کو دو روز قبل قصور سے جنرل اسپتال لاہور لایا گیا تھا۔
گائنی یونٹ ٹو کی ٹیم نے آپریشن کے ذریعے خاتون کے پیٹ میں موجود خون کو صاف کیا۔ لیبر روم سے مریضہ کو آئی سی یو میں منتقل کیا گیا۔خاتون
سدرہ لیبر روم کے واش روم گئی اور کھڑکی سے چھلانگ لگا دی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کی حالت تشویشناک ہے اور وہ نیورو
ڈپارٹمنٹ میں وینٹی لیٹر پر ہے۔
واقعے کی انکوائری کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے بھی موقع پر پہنچ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر فرید ظفر کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے
مطابق یہ خودکشی کی کوشش لگتی ہے۔ڈاکٹر ندرت سہیل نے بتایا کہ مریضہ کا سی سیکشن ہوا تھا، گوشت کا ٹکڑا رہ گیا تھا جس کا آپریشن ہونا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ خاتون اب وینٹی لیٹر پر ہے اور اس کے لیے 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کا دماغ صحیح طور پر کام نہیں کر رہا ہے۔دوسری جانب مانانوالہ جی ٹی روڈ پر واقع کیو بی لنک نہر بھکھی میں
افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک نامعلوم عورت نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر 2 کمسن بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔
بچوں کی عمریں تین سال سے پانچ کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول شیخوپورہ نے ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں
غوطہ خور ٹیموں نے فوری رسپانس کرکے ماں اور بچوں کی تلاش کا عمل شروع کر دیا۔
